NEWS
”پہلے نوازشریف کے معاملے کو دیکھ لیں پھر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیل سنیں گے “اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کتنے مہینوں تک ملتوی کر دی ؟ جانئے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کی ۔ جس دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے اسی فیصلے کے خلاف نوازشریف کی اپیل بھی زیر سماعت ہے ، نوازشریف کی حاضری کیلئے وارنٹ گرفتار ی جاری کیے گئے ہیں اور نوازشریف کی حاضری یقینی بنانے کا عمل شروع کر رکھا ہے ، پہلے اس معاملے کو دیکھ لیں پھر ایک ساتھ اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔ عدالت نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں یہ عمل پورا ہونے کے بعد سنیں گے ۔عدالت نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔
No comments:
Post a Comment